۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عرب حکمران اگر بیت المقدس اور قبلہ اول کا سودا کرتے ہوئے امت مسلمہ سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں م تو یہ ان ممالک کے عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ غیر منتخب غیر جمہوری اور ناجائز حکمرانوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر آج کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی بزرگ عالم دین امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

تصویری جھلکیاں:  کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان آج مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منا رہے ہیں قدس کے وارث دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عرب حکمران اگر بیت المقدس اور قبلہ اول کا سودا کرتے ہوئے امت مسلمہ سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں م تو یہ ان ممالک کے عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ غیر منتخب غیر جمہوری اور ناجائز حکمرانوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل آج تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر ہے۔ جب کہ آزادی کے بیت المقدس کے لئے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان قربانی دے رہے ہیں کویٹہ کے عظیم شہدا جنہوں نے یوم القدس کے موقع پر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .